چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی معاشرے میں دیمک کی طرح پھیل گئی ہے، جسے روکنا ہو گا۔
کراچی: (یس اُردو) گورنر ہاؤس کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ افراد کے بجائے اداروں کی بالا دستی قائم کرنا ہو گی، انصاف پسندی پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہماری عدلیہ ہر قسم کی مصلحتوں اور دباؤ سے آزاد ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بدعنوانی معاشرے میں دیمک کی طرح پھیل گئی ہے، جسے روکنا ہو گا۔ محتسب کا ادارہ عوام کو مدد فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ادارے پر عوام کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ تقریب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔