کراچی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کرکٹر محسن حسن خان نے بتایا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کی بد عنوانیوں کے باعث کرکٹ داؤ پر لگ گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ میں داغدار قرار دئیے جانے والے افراد کو آج کرکٹ کا سفیر بنا دیا گیا ہے۔
محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا، ان پر زندگی بھر کے لئے پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں سات آٹھ لوگوں نے اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کرکٹ بورڈ میں جاری کرپشن کی تحقیقات کرائیں۔
اگر ایسا نہ ہوا وہ خود آرمی چیف کے پاس جائیں گے۔ محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو ملک سے باہر کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ یو اے ای نہ مانا تو جدہ کی منتیں کیں۔ بھارت کو بار بار کرکٹ کے لئے خط لکھنا پاکستانیوں کی توہین ہے۔