اسلام آباد: وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشن کو بھجوائے گئے سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے: ذرائع
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد کو پیشی کیلئے سمن لندن بھجوا دیئے، پارک لین لندن کے پتے پر بھجوائے گئے سمن کی کاپی حاصل کر لی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف، حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر کی طلبی کے سمن تعمیل کیلئے لندن بھجوا دیئے۔ وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشن کو بھجوائے گئے سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم، ان کے بچوں اور داماد کی طلبی کے سمن پر لندن فلیٹس کا پتہ درج ہے، عدالت نے پانچوں ملزمان کو 26 ستمبر کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔