کراچی……کراچی میں احتساب عدالت نے ٹاؤ ن میونسپل اتھارٹی ماتلی کے ترقیاتی فنڈ میں بدعنوانی کے چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
ٹاؤن میونسپل ماتلی کے چار ملازمین غلام مصطفیٰ، شعیب احمد ،حق نواز اور فیروز حسین کو نیب نے ماتلی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر ٹی ایم اے ماتلی کے ترقیاتی فنڈ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے ۔احتساب عدالت نے ٹی ایم اے ماتلی کے چار افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 25 جنوری کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔