اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت نے جنگ گروپ کے سینئر صحافی احمد نورانی کو اس صدی کا سب سے بڑا فسادی قراردے دیا۔ ٹویٹرپردیئے گئے ایک پیغام میں کہا”وزیراعظم صاحب !صدی کے بڑے فسادی، احمد نورانی کی گرفتاری کے احکامات صادر کیے جائیں، بے نورے نے عدلیہ اور فوج میں تصادم
کی فضا پیدا کی اور ایک ری ٹوئٹ کیا جس کا لب لباب یہ تھا کہ ”جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا فیصلہ حق میں نہ آنے پر جسٹس کھوسہ کوایمر جنسی کی دھمکی دی “عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ”پوری قوم وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے! وزیراعظم نے توسیع کا درست فیصلہ کیا،سمری جن وزرا اور نئے جنرل “اٹارنی” سے سنبھلی نہیں گئی ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے،”جنرل کبھی ریٹائرنہیں ہورا“ جیسے مضحکہ خیز جملے نے فوج کو نقصان پہنچایا ۔عامر لیاقت کے ٹویٹس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا۔ ایک صارف امانت علی نے جلبانی نے کہا ”گرفتار تو پورے کابینہ کو کیا جایے جس نے مقدس ادارون کو ایک دوسرے کے لے کہڑا کیا اور ہمارے ادارون کے توہین کروایی نا آپ ہوتی نا ایسا کچھ ہوتا آپ پارلیمینٹ عدلیہ افواج پاکستان اور میڈیا اور عوام کے دشمن ہو جو آپ نے ایسا کام کیا ہین جو تاریخ کبھی معاف نہین کریگی اور حساب دینا ہوگا۔ وسیم نے کہا عدلیہ اور فوج میں تصادم کی فضا خود موجودہ حکومت کے وزیروں نے بنائی کبھی تم جیسے بانی ایم کیو ایم کے سب سے بڑے وکیل ہوتے تھے آج وہ کہاں ہے اور تم لوگ کہاں ہیں شاداشرارتی نے ٹویٹ پر تبصرہ کچھ یوں کیا۔ احمد نورانی کی جانب سے جو پوسٹ ری ٹویٹ کی گئی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔