کوسٹا ریکا میں بیلوں کے آگے دوڑنے کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ زیپوٹے نامی اس سالانہ فیسٹیول میں جہاں لوگ بیلوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں۔
ان کے سامنے دوڑتے نظر آتے، وہیں منچلے نوجوان بپھرے بیلوں کے نوکیلے سینگھوں اور زور دار ٹکر سے بچنے کی بھی کرشش کرتے ہیں۔ جن میں کوئی کامیاب ہو جاتا ہے تو کہیں کوئی بیلوں کی حملے کی زد میں آکر زخمی بھی ہو جاتا ہے۔اس میلے میں اکھاڑے کے گِرد مضبوط جنگلے اور ریلنگز لگائی جاتی ہیں، جس کے اطراف میں کھڑے افراد بیلوں کو حملے کے لئے اُکستاے ہوئے ان کے سامنے دوڑتے ہیں اوراس کھیل میں تیزی اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔گذشتہ روز سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس منفرد میلے میں جہاں ایک جانب بپھرے ہوئے غضیلے بیلوں نے کئی لوگوں کو روند ڈالا وہیں کئی کھلاڑی بھی ان بیلوں کا پیچھا کرتے دکھائی دئیے۔