ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )کروڑوں روپے کی لاگت سے پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ 2017ء میں مکمل کرلیا جائیگا اس منصوبہ سے شہریوں کو صاف اور میٹھا پانی مہیا کیا جائیگا جاوید پرواز ۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ 2017ء میں مکمل کرلیا جائیگا اس منصوبہ سے شہریوں کو صاف اور میٹھا پانی مہیا کیا جائیگااس منصوبے کو 2010ء میں شروع کیا گیا تھا بعض وجوہات کے تحت اس منصوبے کے دو سال فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا اس منصوبے کو مکمل کروانے کیلئے رائے منصب علی کھرل ایم این اے مرحوم نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرکے اس کے فنڈز کا اجراء کروایا تھا اس منصوبے کے بارے میں ایکسئین پبلک ہیلتھ ، ہیلتھ انجینئرنگ جاوید پرواز نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے بجلی کے پول نصب کردیے گئے ہیں 14میں سے 2ٹرانسفارمر بھی نصب کردیے گئے ہیں جس سے ہم فوری طور پرجہاں جہاں پرانے پائپ ڈالے گئے ہیں وہاں پر نئے پائپ بھی ڈال رہے ہیں فوری طور پر ٹیسٹنگ کا کام شروع کردیا جائیگا پہلے مرحلے میں پانی چلا کر پائپوں کو اچھی طرح صاف کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تین انچ کے 70ہزار چار انچ 8ہزار فٹ پائپ موجود ہیں جو مختلف گلیوں میں ڈالے جارہے ہیں جن محلوں میں کام شروع کیا ہوا ہے ان میں محلہ کیارہ صاحب ، شاد باغ کالونی ، پرانا ننکانہ ، مسجد نور والی گلی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پائپ الصفہ کمپنی کا منظور شدہ پائپ ہے اس کام کی نگرانی میرا سٹاف احمد ایس ڈی او اور ملک سلیم سب انجینئر کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ 2017ء میں مکمل ہوجائیگا۔