وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگانے اور کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش اسے مہنگی پڑے گی۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے سے متعلق مودی سرکار کے بے بنیاد الزامات قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کررہا ہے۔