کراچی: کپاس کی کم پیداوار کے باعث معیشت کو 200 ارب روپے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ دنیا بھر کی طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان میں بھی آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث رواں سیزن میں سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کو ہوا ۔ صرف چار ماہ کے دوران کپاس کی پیداوار 29 فیصد کمی سے 86 لاکھ بیلز رہی ۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ بیلز رہنے کا امکان ہے ۔ ماہرین کے مطابق ایک طرف تو پیداوار میں 50 لاکھ بیلز کمی کا سامنا ہے تو دوسری طرف 40 لاکھ بیلز اضافی درآمد کرنا پڑے گی جس کے سبب صرف رواں سال معیشت کو 200 ارب روپے کا جھٹکا پڑے گا ۔