کراچی میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جاسکا، رواں سال دس ماہ میں انتیس ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔
کراچی میں جنوری سےاکتوبرتک چھینےگئے موبائل فون سےمتعلق سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سےاکتوبر تک شہریوں سے انتیس ہزارپانچ سو چھتیس موبائل فون چھینے گئے۔
جنوری میں تین ہزارایک سو اڑتیس، فروی میںدو ہزار نو سو سترہ موبائل فون چھینے گئے، مارچ میں دو ہزارآٹھ سو بیاسی، اپریل میں دو ہزارآٹھ سو انتالیس شہری موبائل فون سے محروم کردیے گئے۔
مئی میں تین ہزار بہتر، جون میں دو ہزار آٹھ سو انیس، جبکہ جولائی میں تین ہزار چونتیس موبائل فون چھینے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں تین ہزار دو سو دس، ستمبرمیں تین ہزار چھ اور اکتوبرمیں دو ہزار آٹھ سو انیس شہری موبائل فون سے محروم ہوئے۔