گجرات(مرزا خرم حسنین)ضلعی انتظامیہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے خورد ونوش اور کرایوں میں کمی کروانے میں ناکام عوامی حلقوں نے ڈی سی ا لیاقت علی چٹھہ سے ٹرانسپورٹ اور اشیاء خودونوش میں کمی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرو سکی جس سے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی عوامی حلقوں نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری آرٹی اے کو دفتر سے باہر نکال کر متحرک کریں تا کہ وہ سستے شیڈول کی کاپیاں گاڑیوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کروا سکیں جس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اسی طرح ہر کلومیٹر کے حساب سے کرایوں میں بھی کمی کروائیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائیں جائیں اور وہ ہر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرایوں کے بارے چیک کریں اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو بند کریں۔