میاں چنوں ڈی ایس پی آفس سے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں میں سے ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو ابھی تک لاپتہ ہے۔
میاں چنوں: (یس اُردو) امام بارگاہ کے نزدیک دوران ڈکیتی شہریوں نے ڈاکو اقبال کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ دوسرا ڈاکو سیموئل فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ جس کو پولیس نے واردات سے کچھ فاصلے پر گرفتار کر لیا۔ دونوں ڈاکوؤں کو تفتیش کے لیے ڈی ایس پی آفس لے جایا گیا جہاں سے دونوں ڈاکو فرار ہو گئے۔ فرار ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد ڈاکو سیموئل پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اقبال ابھی تک لاپتہ ہے۔ سیموئل قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔