counter easy hit

جدہ : قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ “نادرا آفس“ میں ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے نادرا ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کردیا گیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ “نادرا آفس“ میں ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کیا،سفارتخانے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کے ہمراہ اسلام آباد سے جانے والی نادرا کی تین رکنی اعلی سطحی ٹیم بھی موجود تھی۔ جدہ میں نادرا ون ونڈو سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو، منسٹر کوراڈینشن ابو ناصر شجاع، قونصل پاسپورٹ ملک طارق، قونصل پریس حمزہ گیلانی، قونصل ویلفئیر ماجد میمن، جدہ نادرہ منیجر افتخار علی بھی موجود تھے۔ نادرا کی ون ونڈو کی سہولت کے نتیجے میں شناختی دستاویزات سے متعلق کام زیادہ آسانی اور تیزی سے ہو سکیں گے۔ اس کی وجہ سے صارف کو الگ الگ مقامات پر جا کر کام کرانے کے بجائے ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات میسر ہوں گی جس میں فیس جمع کرانا، بائیومیٹرک، تصاویر، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ جیسے امور شامل ہیں۔ نیا متعارف کردہ نظام سابقہ طریقہ کار کی نسبت زیادہ بہتر ہو گا۔پاکستانی مرکز کے مطابق نئی سہولت قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ قونصلیٹ جنرل نے نادرا خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے میں دلچسپی لینے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

COUNCELLOR, JOURNAL, PAKISTAN, IN, SAUDI ARABIA, INAUGURATED, PAKISTAN, NADRA, OFFICE, IN, JEDDAH,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website