لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)چیئرمین چوہدری شہزاداقبال دیونہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ یونین کونسل دیونہ کو مثالی اور مسائل فری بنانامیری اولین ترجیح ہے ،عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرکے ان کو بھرپورریلیف فراہم کرناچاہتاہوں ،میری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ فنڈزمنظورکراکے یونین کونسل دیونہ کو ضلع گجرات کی مثالی یونین کونسل بناؤں،انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کے عوام سے میراقلبی لگاؤہے ،اور ان کی خدمت کرنے کا مجھے جنون کی حدتک شوق اور جذبہ ہے ، اسی جذبہ کے تحت ہی سیاست میں حصہ لیاہے ،اپنے باشعوراور غیورساتھیوں کو کبھی تنہانہیں چھوڑوں گا۔