مناما…….بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کا کہنا ہے کہ بہت جلد پاکستان گلف بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جاوید ملک بحرین میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان گلف بزنس کونسل کے تحت بحرین، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارت اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی تاجروں کو متحد اور فعال کیا جائے گااورانہیں پاکستان میں تجارت اور سرمایا کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان گلف بزنس کونسل کا تفصیلی پروگرام 23 مارچ کو بحرین میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔