تین سال میں دنیا کو ایک ارب چھیاسی کروڑ ٹن منشیات سے محفوظ رکھا :وزیر داخلہ کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب
نیویارک (یس اُردو) نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ غیر قانونی منشیات پر عالمی تحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عالمی سطح پر منشیات کے مسائل پر ہونے والے خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ تین سال میں دنیا کو ایک ارب چھیاسی کروڑ منشیات سے بچایا جبکہ گزشتہ سال تین سو بیالیس ٹن منشیات پکڑی ۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں تقریباَ پچیس ٹن منشیات پکڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چودھری نثار کے مطابق پاکستان کو جغرافیائی محل وقوع کے باعث مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔ عالمی سطح پر انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ غیر قانونی منشیات پر عالمی تحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ منشیات مسائل پر اقوام متحدہ کے اس تین روزہ خصوصی سیشن میں چودھری نثار سات رکنی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں ۔