سندھ ہائیکورٹ نےجعلی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس میں بلدیہ نادرا سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلدیہ نادرا سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ سلام اللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ملزم سلام اللہ کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سلام اللہ نے 77 جعلی شناختی کارڈ بنائے اور دو اسکولوں کے ہیڈماسٹرز کی شناختی دستاویزات جعلی مہریں بنا کر تصدیق بھی کی۔ عدالت نےملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔