لاہور (ویب ڈیسک) نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے یا جیت کانگرس اتحاد کی ہو گی، فیصلے کی گھڑی آ گئی۔ بھارت میں ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔ سات مراحل میں ہونے والے بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کا نتیجہ آج جاری ہوگا، گیارہ اپریل تا انیس مئی جاری رہنے والے بھارتی لوک سبھا الیکشن میں دوہزار سے زائد پارٹیوں نے لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نسشتوں کے لیے آٹھ ہزار کے قریب امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 542 میں سے 357 نشستوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے مطابق بی جےپی کا اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس 158نشستوں کیساتھ آگے ہے، کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگرجماعتوں کو 102 نشستیں ملی ہیں۔ ریٹرننگ آفیسرز اور پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادی دوسری مدت کے لیے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس نے 324 نشستیں حاصل کیں۔ حکمراں جماعت کے مخالف انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس نے 106 نشستیں حاصل کیں جب کہ دیگر جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کیں۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بے جے پی اتحاد نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں۔ یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں۔ گزشتہ انتخابات کے نتائج کا تناسب دیکھا جائے تو بی جے پی اتحاد کو 28 نشستوں کے خسارے کا سامنا رہا جب کہ کانگریس اتحاد نے 41 نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح دیگر جماعتوں نے 13 نشستیں کھودیں۔دوسری جانب بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بھارت میں 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں ) کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے) 320 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کا یو پی اے 104 نشستوں پر فتح یاب ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ 91 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 77
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276