اسلام آباد : ملک بھر میں یوم فضائیہ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم فضائیہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کر کے وطن عزیز کی آن بان اور شان کو قائم رکھا۔
شاہین طیاروں کی بادلوں کو زیر کرنے اور آسمان کو چھونے والی پرواز بھری ، پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کر دینا یہی وہ عزم ہے جسے ہمارے شاہین دہراتے ہیں۔
سات ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کو اس قدر نقصان پہنچایا تھا کہ وہ کئی سال اپنے زخم چاٹتی رہی ، سات ستمبر کو بے شمار بھارتی طیارے تباہ کر دیئے گئے تھے۔
اس دن کی یا میں آج پاکستان کے تمام ائیر بیسز پر پاکستانی جنگی طیاروں کی نمائش کی جاتی ہے ، پاک فضائیہ کے سامان حرب کی نمائش بھی ہوتی ہے۔
پاکستانی شاہین فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں ، فوجی ائیر بیس عام لوگوں کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں۔