اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ زراعت اور قدرتی وسائل معیشت کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں تمام اقدامات کررہی ہے۔
اسلام آباد میں” زراعت اور قدرتی وسائل ، مشکلات اور اصلاحات” کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ زراعت اور قدرتی وسائل غربت کے خاتمے کے محرک کے طور پر معیشت کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
حکومت معیشت کی بہتری، غربت میں کمی ، خوراک کے تحفظ ، انسانی وسائل کی ترقی اور قدرتی وسائل کی تلاش کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔