counter easy hit

ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے: صدر و وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

Nawaz Sharif and Mamnoon Hussain

Nawaz Sharif and Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین یوم پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگرد بچوں، خواتین اور افواج پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اختلافات بھلا کر ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

معاشرے میں امن اور برداشت کی فضا برقرار رکھی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج قائد کا پاکستان مختلف مشکلات کا شکار ہے۔ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پوری قوم فوج بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن ایک مضبوط قوم بن کر ابھریں گے۔ برداشت ، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔

قائداعظم نے علیحدہ وطن دلا کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔