counter easy hit

کیا ملک اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہو رہا ہے

Pakistan

Pakistan

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج کسی کو موجودہ حکومت سے لاکھ اختلافات ہوں تو ہوں مگر اُسے یہ ایک بات ضرور مانی ہوگی کہ آج اِس حکومت نے قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دباکرہی صحیح مگر مُلک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے خاطر جو قدم اُٹھائے ہیں وہ کسی نہ کسی حد تک ضرور قابلِ تعریف امر ہیں۔ہاں یہ اور بات ہے کہ اِس کے پیچھے ڈنڈے اور ڈنڈے والوں کا بھی بڑااہم کردار ہے ہم اِسے بھی خارج ازمکان تو قرار نہیں دے سکتے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ میرے مُلک میرے معاشرے میری تہذیب اور میری ثقافت میں ہمیشہ ہی کسی نہ کسی بہانے ڈنڈے کا سیاسی اور ذاتی مفادپرستی کی گُھٹی میں ڈوبے سیاستدانوں ، حکمرانوں اورقوم کو سُدھارنے اور ان کی تقدیر کو بدلنے اوراِنہیں سنوارنے میں بڑا اہم کرداررہاہے۔

مگر افسوس ہے کہ ہماراسیاسی کلچرچوں کہ خودساختہ جمہوری ہے اِس لئے ہمارے سیاستدان اور سِول حکمران ڈنڈے سے خوفزدہ تو رہتے ہیں مگر اِسے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے حصول تک پسِ پست ہی رکھنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جبکہ بعض اِدھر اُدھر بھٹک جانے والے سیاستدان اور حکمران یہ بات بھی خوب جانتے اور سمجھتے ہیں کہ جب بھی ڈنڈاچلاتو اِس کے چلنے کی وجہ بھی یہی بھٹکے اور اِدھر اُدھر نکلے لوگ ہی رہے ہیں اور اگر اِسی طرح اللہ نہ کرے اَب جب کبھی بھی میرے دیس میں ڈنڈا چلے گا تواِس کی وجہ بھی ایسے ہی لوگ اور عناصر ہوں گے۔

آج (سابق صدر اورپی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت بہت سے ایسے سیاستدان جو ڈنڈے والوں کے خلاف اپنی الٹی سیدھی بکواس کرتے ہیں اور اِس پر قومی دولت کو اپنے پچھلوں کا ورثہ سمجھ کرکے لوٹتے کھاتے ہیں اور بیرون ممالک بھاگ کر چھپ جاتے ہیں جی ہاں ) جنہوں نے ڈنڈے کی اہمیت کو سمجھے بغیر اِس سے بے خوف وخطر اپنی مستی میں مگن رہے اور وہی کچھ کرتے رہے جس سے ڈنڈے والے اور ڈنڈاناراض ہوتاہے۔

تاہم یہاں یہ امر پر اُس محب وطن پاکستان کے لئے ضرورقابلِ تسائش اور لائقِ صداحترام و تعریف ہے کہ آج میرامُلک پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہورہاہے، مگر پھر بھی بہت سوں کا ابھی یہ سوال ہے کہ کیا واقعی ایساہے ؟ اور کیا مُملکتِ خدادادپاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہورہاہے؟؟ تو ایسے محب وطن اور غیور پاکستانیوں کے لئے ایک یہی جواب ہے کہ آپ خاطر جمع رکھیں جی ہاں..!! میرااور آپ کا اور ہم سب کا یہ عظیم مُلک پاکستان جو بے شمار عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیاتھا۔

آج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں اپنے قیام کے 68سالوں بعد اپنی اُس اصل منزل ومقصود کی طرف شیرخوار بچے کی طرح خراماں خراماں گھٹنوں گھٹنوں اور آہستہ آہستہ رینگتاہواچلاجارہاہے جہاں پہنچنے کا خواب ہمارے اکابرین نے برسوں پہلے دیکھ رکھاتھاکچھ نادیدہ طاقتوں اور مفادپرستوں نے ایسانہیں ہونے دیاجو آج اور اَب ہورہاہے ۔آ ج اسی کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی اُمید ضروررکھنے چاہئے کہ اَب وہ دن کوئی زیادہ دور نہیں کہ جب پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جیسے ہی اپنی تکمیل کو پہنچے گاتو مُلک بھی اپنی اصل منزل و مقصود کو پالے گااورترقی و خوشحالی پر پہنچنے کے بعد دنیا کا ایک ایسا عظیم ترین اور قابلِ فخرمُلک بن جائے گا جس کی ساری دنیا مثالیں دیتے نہیںتھکے گی۔

بشرطیکہ ، اگر ہمارے سارے سیاستدان آپس کی لڑائیاں لڑنا چھوڑ دیں اور ایک دوسرے کی ذاتی اور سیاسی چپقلش کو جواز بناکر ایک دوسرے کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے اور پگڑیاں اُچھالنے سے اجتناب برتیں تو لازمی ہے کہ ہم اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے اور باہم متحد و منظم ہوکر مُلک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنے اپنے حصے کا کام اداکریں گے ہاں اگر ہم پھر بھی لڑتے رہے اور دستِ گریبان ہی رہے تو پھر یقین جانو کہ ہم اپنی منزل کو کبھی بھی نہیں پہنچ سکے گیں اور پھر پستی اور گمنامی اورگمراہی ہمارامقدر ہی بنی رہے گی اور ہم اپنی تباہی اور بربادی کے ایک ایسے دلدل میں غرق ہوجائیں گے پھر جس سے ہمیں سوائے اللہ کے دنیاکی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ہے۔

بہرحال، آج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں میرے مُلک میں پاک فوج وطن کو دہشت گردوں سے پاک اور آزاد کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں جو کرداراداکررہی ہے اِس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج ہماری غیوراور محب وطن پاک فوج اور پاکستان رینجرز مُلک کو دہشت گردوں کی دہشت گردی سمیت اپنے وطن میں کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث کرپٹ عناصر کے قلع قمعکے لئے قومی احتساب کے اداروں نیب اور ایف آئی اے کی معاونت میں شانہ بشانہ ہے۔

آج اِن سب کی ایک یہی کوشش ہے کہ مُلک کو دہشت گردوں اور کرپٹ عناصر سے جلدازجلد پاک کرکے ایک ایسانظامِ حکومت تشکیل دیاجائے جو ہر قسم کی برائیوں اور بُرے عناصر سے پاک ہو ۔اَب یہاں یقینا یہ امربھی پاکستان سمیت ساری دنیا میں بسنے والے ہر پاکستانی کے لئے بھی باعثِ فخرو افتخار ہے کہ ہماری پاک فوج جنر ل راحیل شریف کی عظیم پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اِن کے بے لوث مشوروں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مُلک میں وہ کام کررہی ہے جِسے ماضی میں جتنے بھی کسی نہ کسی طرح جنرل آئے وہ بھی اِس طرح نہیں کرسکے۔

جیساکہ آج جنرل راحیل شریف مُلک کو اِس کی حقیقی منزل کی جانب گامزن کرنے کے لئے کررہے ہیں اور قوم جنرل راحیل شریف سے مطابلہ کرتی ہے کہ اپنے ریٹارئمنٹ کے فیصلے اور ارادے پر نظرثانی کریں کیونکہ جنرل راحیل شریف صاحب ابھی مُلک اور قوم کو آپ کی اشد ضرورت ہے آپ کے بغیر کرپٹ عناصراور دہشت گردوں کو کوئی لگام نہیں دے سکتاہے جنرل راحیل شریف آپ نہ جائیں۔

Azam Azeem Azam

Azam Azeem Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com