لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں آج 75 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 23 مارچ 1940 کو لاہور کے اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی تھی جس کے سات برس بعد برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ ملک کی نعمت میسر آئی۔
یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
لاہور میں یوم پاکستان کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں کئی مقامات پر شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Edit This Post