counter easy hit

ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

میانوالی (جیوڈیسک) ملک کی مخلتف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

میانوالی جیل میں سزائے موت کے قیدی حبدار حسین شاہ کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی، حبدارحسین شاہ نے2000 میں 2 بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔

اٹک جیل میں سزائے موت کے قیدی اکرام الحق کوپھانسی دے دی گئی، مجرم اکرام الحق نے 2002 میں 3 سال کی بچی کوتاوان کے لیےاغوا کیا تھا۔

روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی محمدامین کوپھانسی دے دی گئی جب کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی ریاض کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا،مجرم ریاض نے2002میں ڈکیتی کے دوران 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 50 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔