کوربا پولیس کو مخبر سے خاتون کے گراہک کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تھی ، اس کے بعد پولیس اپنے ایک مخبر کو گراہک بناکر اس کے پاس بھیجا ۔
چھتیس گڑھ کے کوربا کے بالکو نگر میں ایک خاتون کو جسم فروشی کرتے ہوئے رنگوں ہاتھ پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ خاتون کے خلاف طویل عرصہ سے اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایت پولیس کو مل رہی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون خود بھی اس گندے دھندے میں شامل تھی ۔ اس کے ساتھ ہی وہ باہر سے بھی لڑکیاں لاکر گراہکوں کو فراہم کراتی تھی ۔ اس شکایت پر پولیس نے گھیرابندی کرکے خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔
جدہ میں ایک بچی سے بدکاری کرنے والے تین لوگوں کا انجام👆🏻، پوراشہرلرزہ براندم
کوربا پولیس کو مخبر سے خاتون کے گراہک کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تھی ، اس کے بعد پولیس اپنے ایک مخبر کو گراہک بناکر اس کے پاس بھیجا ۔ خاتون کا 700 روپے میں سودا طے ہوا ۔ اس کے بعد بالکو نگر پولیس نے اس کی اطلاع اپنے اعلی افسران کو دی ، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے گھر پر دبش دی ۔ اس دوران خاتون اسٹاف جب گھر کے اندر داخل ہوئیں ، تو یہاں ایک جوڑا پہلے سے ہی قابل اعتراض حالت میں پایا گیا ۔
کوربا ڈی ایس پی رام گوپال کریارے نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم کو کمرے سے قابل اعتراض سامان برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم خاتون سرکاری نوکری کرتی تھی ، اس کے باوجود وہ سیکس ریکیٹ کے دھندے میں شامل تھی ۔ پولیس خاتون کے خلاف کارروائی کرکے ریمانڈ میں لینے کی تیاری کررہی ہے ۔