counter easy hit

.حنیف عباسی کو ایفڈ رین کیس میں عمر قید کی سزا ،عدالت سے گرفتار،اڈیالہ جیل منتقل ،چار ملزمان بری ، مسلم لیگی کارکنوں نے عدالت کا فرنیچر توڑ دی

..حنیف عباسی کو ایفڈ رین کیس میں عمر قید کی سزا ،عدالت سے گرفتار،اڈیالہ جیل منتقل ،چار ملزمان بری ، مسلم لیگی کارکنوں نے عدالت کا فرنیچر توڑ دcourt, announce, jail ,sentence,for, hanif abbasi, in, efidreen, case, pmln, workers, created, violence, in, court, room

راولپنڈی …رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ….امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60حنیف عباسی کو ایفڈ رین کیس میں عمر قید کی سزا ،عدالت سے گرفتار،اڈیالہ جیل منتقل ،دیگر چار ملزمان بری ، حنیف عباسی کے دوستوں اور مسلم لیگی کارکنوں نے عدالت کا فرنیچر توڑ دیا ،ھنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو شک کی بنا پر رہا کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر انسدادِ منشیات فورس نے عدالت میں موجود حنیف عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ھفتہ کے رات گیارہ بجکر بیس منٹ پر کو انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے فیصلہ پڑھنا شروع کیا حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی ہوئیدن 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے انتخاب لڑ رہے تھے۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کو 21 جولائی تک نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور رات گیے کیس کا فیصلہ سنایا۔مارچ 2012 میں ایفی ڈرین کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اب عام انتخابات 2018 سے چند روز قبل اس مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کیس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ان پر ممنوعہ کیمیائی مادہ ایفی ڈرین کی پانچ سو کلو گرام مقدار حاصل کرنے کا الزام تھا ۔تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے جاری کردہ دستاویز جمع کرانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2012 میں حنیف عباسی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی تھی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کو 21 جولائی تک نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جسکے بعد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60حنیف عباسی کو ایفڈ رین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ….

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2177423989161142&id=100006806850502

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2177423989161142&id=100006806850502

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website