counter easy hit

بریکنگ نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کی قسمت کا ناقابل یقین فیصلہ سنا دیا ، بڑا حکم جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا، قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قاسم خان سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے بھی فارغ ہو گئے، نوٹیفکیشن کی کاپیسپیکرقومی اسمبلی کوبھی ارسال کردی گئی۔ واضح رہے کہ این اے 265 کوئٹہ پر لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی ،الیکشن ٹریبونل نے قاسم سوری کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔ یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا.این اے 265 کوئٹہ پر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو بی این پی کے نوابزادہ لشکر رئیسانی نے چیلنج کیا تھا اور 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی.لشکر رئیسانی ان 5 امیدواروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں قاسم سوری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. دوسری جانب قاسم سوری نے گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.

قاسم سوری کی جانب سے ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے مو کل سے منسوب نہیں ہوسکتیں. انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے. واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ نے قاسم سوری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا. الیکشن ٹربیونل میں اس کیس کی سماعت ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہی جبکہ کیس میں نادرا نے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی تھی.

COURT, ANNOUNCED, BIG, DICISION, ON, QASIM SORI, CASE, DISQUALIFICATION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website