counter easy hit

بریکنگ نیوز : عدالت نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے اثاثوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سُنا دیا گیا ہے۔ اسحق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحق ڈار نے گزشتہ کچھ عرصہ سے برطانیہ میں مقیم اپنے خاوند کی پاکستان میں موجود جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں اسحق ڈار کی اہلیہ نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور میں واقع جس جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم سُنایا گیا ہے وہ اُن کے خاوند نے اُنہیں تحفے میں دے دی تھی۔ اس وجہ سے وہ جائیداد اب اسحق ڈار کی ملکیت نہیں رہی۔ تاہم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سُناتے ہوئے نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جج محمد بشیر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسحق ڈار کی اہلیہ سماعت کے دوران یہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں کہ اُن کے خاوند نے یہ جائیداد اُنہیں تحفے میں دے رکھی ہے۔ جس کے باعث اُن کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے سماعت کی تھی۔ ریفرنس میں نامزد تین شریک ملزمان میں سے نعیم محمود اور منور رضا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک دن کے لئے استثنیٰ دیا۔وکیل صفائی قاضی مصباح کی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کے دوران تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ گلبرگ لاہور کا گھر اسحاق ڈار کی سیاست میںآ نے سے قبل تھا۔الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں تین پلاٹس 2004سے 2009 تک اقساط میں لئے گئے۔ ان پلاٹس کی اقساط شریک ملزمان منصور رضوی اور نعیم محمود ادا نہیں کرتے رہے۔ موضع ملوٹ اسلام آباد میں چھ ایکڑ اراضی سے شریک ملزمان کا کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔ اسحاق ڈار کے غیر ملکی اثاثوں سے بھی شریک ملزمان کے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جس کے بعد سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

court, decision, announced, about, wife, of, Ishaq Dar, property

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website