counter easy hit

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو کلین چٹ دے دی

Court gives clean chit to PML-N leader

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی دھرنے پر کریک ڈاؤن میں پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو کلین چٹ دے دی.تفصیلات کے مطابق سابق وزیرعظم نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے 2 کارکنوں کے قتل کیس میں کلین چٹ مل گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں نواز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے دھرنے میں دو کارکن پولیس سے جھڑپ کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے۔نواز شریف کے خلاف موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔خیال رہے 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کے قتل کے مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اپناتحریری جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کراوایا تھا ،جواب میں وفاقی حکومت کے تمام تر نکات کوآئین وقانون کی روشنی میں رد کیاگیااور یہ جواب حامد خان نے تیارکیاتھا۔سیاسی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم انصاف پر مبنی ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ نے ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن دھرنے والوں نے وزیر اعظم، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کی باڑ توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ جواب میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے ایکشن میں اسلحہ بارود استعمال نہیں ہوا، جواب میں کہا گیاکہ شاہراہ دستور پر تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوئے، دو افراد کی موت مظاہرین کی اپنی فائرنگ سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی موت طبعی تھی۔حکومتی جواب میں کہا گیاکہ ریاست کی رٹ اور امن عامہ کی ذمہ داری کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکشن لینا پڑا۔ 31 اگست کو واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔ یہ بھی کہا گیا تھا ایف آئی آر حقائق کے خلاف اور پراپیگنڈے پر مبنی ہے، دوسرا مقدمہ درج کرنے والوں کو اسی مقدمہ کی تفتیش میں شامل ہونا چاہئے تھا۔ تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پر پولیس نے لوگوں کو پکڑا مگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام گرفتار افراد کو رہا کر دیا، جواب میں سپریم کورٹ سے ریلیف کی استدعا کی گئی تھی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website