کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ٹنڈو محمد خان میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور واقعے کی ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی اخبار میں چند روز قبل ایک خبر شائع ہوئی تھی، خبر کے متن میں بتایا گیا تھا کہ ٹنڈو محمد خان کے دیہہ غلام سومرو میں بااثر افراد نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی وڈیو بھی بنائی۔ بااثر ملزمان لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔








