کورٹ نے پنجاب فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 14 روز میں کروانے کا حکم دیا ہے۔
فیڈریشن الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ سیاست کی وجہ سے ہمارا کھیل متاثر ہو رہا ہے، آپس کے اختلاف کے باعث معاملات خراب ہورہے ہیں، کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان فٹ بال عالمی کپ میں شامل ہی نہ ہو ، آپ کا مسئلہ چوہدراہٹ کا ہے۔
سپریم کورٹ نے فٹبال فیڈریشن پنجاب کے الیکشن چودہ دنوں میں کرانے کا حکم دےتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2014 کے قانون کے تحت کرائے جائیں، علاوہ ازیں فیفا کی طرف سے دیئے گئے تمام فنڈز کو بھی سپریم کورٹ کی سکروٹنی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
علی رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب جبکہ قومی سطح کے انتخابات بھی کروائیں گے۔ پی ایف ایف کے صدر فیصل صالح حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلہ آیا ہے، عدالت نے تین سالوں سے پاکستان فٹبال کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔