counter easy hit

عدالت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Court orders to included the name of Dr. Asim in ECL

Court orders to included the name of Dr. Asim in ECL

ڈاکٹر عاصم کیخلاف 479 ارب روپے کرپشن کے دو ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔بینچ میں جسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کااصلی پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈاکٹر عاصم کو نیا یا ڈپلیکیٹ پاسپورٹ بھی جاری نہ کیا جائے۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے دونوں ججوں کی رائے میں اختلاف سامنے آگیا تھا۔کراچی بینچ کے سربراہ جسٹس فاروق شاہ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی جس پرریفری جج مقرر کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھیج دیا گیا۔ دو رکنی بینچ میںجسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے ۔جسٹس فاروق شاہ نے فیصلہ سنایا کہ ڈاکٹر عاصم کو مطلوبہ علاج کی سہولت مل رہی ہیں، فی الحال انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی جبکہ جسٹس کے کے آغا نے 25 ،25لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website