حلقے سے نیشنل پیپلز پارٹی عارف مصطفیٰ جتوئی کامیاب ہوئے تھے ، پیپلز پارٹی کے عبدالستار نے دھاندلی کی بنیاد پر نتائج کو چیلنج کیا تھا
نوشہرو فیروز (یس اُردو) سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ بائیس نوشہرو فیروز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے فریقین کی رضا مندی سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ۔ عام انتخابات میں پی ایس بائیس نوشہرو فیروز سے نیشنل پیپلز پارٹی کے عارف مصطفیٰ جتوئی کامیاب ہوئے تھے ۔ ان کے مخالف امیدوار پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالستار نے دھاندلی کی بنیاد پر الیکشن چیلنج کیا اور الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا ۔