کراچی(یس نیوز)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق متحدہ رہنمائوں کے خلاف مقدمات کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔خواجہ اظہار الحسن صحافیوںسے بات کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
سماعت عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی ۔پیش گئے ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت پر 26مقدمات قائم ہیں۔
عدالت میںسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنما پیش ہوئے جبکہ جوڈیشل ریمانڈ کے باعث سابق صوبائی وزیر روف صدیقی اورمیئر کراچی وسیم اختر کو پیش نہیں کیا گیا ۔
اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے صرف اتنا کہا کہ آج طبیعت ٹھیک نہیں ہے اوروہ صحافیوں سے مزید بات کئے بغیر چلے گئے ۔