counter easy hit

عدالتی کارروائی شروع۔۔۔ شوہر کے تشدد کا شکار بننے والی محسن عباس کی اہلیہ نے کس چیز کی درخواست دائر کر دی ؟

Court proceedings begin ... What did Mohsen Abbas's wife file with her husband's victim?

لاہور (ویب ڈیسک) محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ فاطمہ سہیل نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی وساطت سے خلع کا دعویٰ دائر کیا۔ فیملی کورٹ میں سماعت کے بعد فاطمہ سہیل اپنے شوہر محسن عباس حیدر سے خلع حاصل کر لیں گی جس کے بعد قانونی طور پر ان کے مابین علیحدگی ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عدالت میں محسن عباس حیدر کے اہلیہ پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں محسن عباس حیدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں محسن عباس حیدر کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران محسن عباس حیدر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر محسن عباس حیدر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ ایڈشنل سیشن جج عظیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ جس میں وکیل محسن عباس کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بناء پر درخواست ضمانت واپس لی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں سے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔اد رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ محسن عباس حید ر نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website