counter easy hit

ملزم رضوان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

court Rizwan

court Rizwan

پولیس حراست میں میری جان کو خطرہ ہے ، پولیس مجھے مار دے گی ، بیوی بے گناہ ہے :ملزم کا عدالت میں بیان
کراچی (یس اُردو ) ایدھی سنٹر سے معصوم بچے کو اغوا کرنے والے ملزم رضوان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ رضوان نے مقتولہ حلیمہ سے 3 لاکھ ادھار لے رکھے تھے اور اس کی واپسی کے تقاضے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ۔ حلیمہ کا کہنا تھا کہ اگر اس نے رقم واپس نہ کی تو وہ اس کی بیوی سونیا کو سب کچھ بتا دے گی ، دنیا نیوز سے گفتگو میں فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں کے قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے ۔ دوسری جانب ملزم رضوان نے کہا کہ اس کی بیوی قتل کے معاملے میں بے گناہ ہے ۔ دوسری طرف پولیس حراست میں اس کی جان کو خطرہ ہے ، اسے ڈر ہے کہ پولیس دوران تفتیش اس کی جان لے سکتی ہے