کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نے انٹرپول کے ذریعے شارجہ سے گرفتار کئے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکن سعید بھرم کو 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔
کراچی: (یس اُردو) سعید بھرم کو رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں انسددہشت دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے این آر او سے مستفید ہونے والے سعید بھرم کو عدالت میں پیش کر کے رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قتل اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم بیرون ملک فرار ہونے کے بعد بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرواتا رہا ہے جس کی انکوائری کرنی ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ تم کو پتا ہے کہ تمیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا کہن اہے کہ اسے شارجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ 20 سال سے مقیم تھا۔ اس کا اب ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے ملزم کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی کہ ملزم کی جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔