counter easy hit

عدالت نے طارق ٹیڈی کی گرفتاری کا حکم دے دیا

Tariq Teddy

Tariq Teddy

لاہور (یس ڈیسک) اسٹیج پر اپنی تابڑ توڑ جگتوں کے لیے شہرت رکھنے والے کامیڈین طارق ٹیڈی کو عدالت نے ہتھکڑی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خرچہ نہیں دے رہے۔ لاہور کی فیملی کورٹ میں طارق ٹیڈی کی اہلیہ عاصمہ نے بچوں کے خرچ کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد طارق ٹیڈی نے انہیں گھر سے نکال دیا۔

دو ہزار گیارہ سے بچوں کا خرچ بھی بند کر رکھا ہے۔ عدالت کی بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 16 مارچ کو ہو گی۔