سابق وزیر پر 5 ارب 70 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے ، احتساب عدالت آمد ، کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی
کراچی: احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ہے ، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن پ ر
5 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، سابق صوبائی وزیر ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پہلی بار احتساب عدالت پیش ہوئے جہاں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے کیس کی کارروائی 6 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔