counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیروں کو قلم دان نہ دینے کا عدالتی فیصلہ

وزیر اعلی سندھ کے مشیروں کو قلمدان نہ دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، مشیر محنت سعید غنی سمیت تین مشیروں اور صوبائی وزیر کا درجہ رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ کے آٹھ معاونین خصوصی نے استعفے دے دئیے۔

Courts order not to give portfolio to CM advisers

Courts order not to give portfolio to CM advisers

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو فارغ کئے جانے اور مشیروں کو قلمدان تفویض نہ کرنے سے متعلق فیصلے کے بعد سید مرادعلی شاہ کی ہدایت پر تین مشیروں اور آٹھ معاونین خصوصی نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، مشیر محنت سینیٹر سعید غنی، مشیر برائے معدنیات اصغر جونیجو شامل ہیں جبکہ معاونین خصوصی عمر رحمان ملک، قاسم نوید قمر، برہان چانڈیو، نوید انتھونی، نادر خواجہ، ذوالفقار بیہن ، بابر آفندی اور قیوم سومرو شامل ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت امتیازی سلوک کر سکتی ہے لیکن آئین کیسے امتیازی سلوک کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مشیر اور معاونین خصوصی کام کررہے ہیں لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور پارٹی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے صوبائی مشیر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website