اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیمرانے اعظم سواتی کے خلاف جھوٹا تجزیہ کرنے پر معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی پر پابندی عائد کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا کے شکایات کاکونسل کی سفارش پر اعظم سواتی کیخلاف جھوٹا تجزیہ کرنے پر معروف تجزیہ کا اعظم سواتی کیخلاف ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حفیظ اللہ نیازی ایک ماہ پروگرامز میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔جبکہ نجی نیوز چینل جیو نیوز پر معافی نشر نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں تقریر امور خانہ دار کو سامنے رکھ کر کی ، سفیر کشمیربن کر گئے اور سفیر اسلام بن کرواپس آئے۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر عمران خان نے امور خانہ داری کوسامنے رکھ کر کی ہے ، سفیر کشمیر بن کرگئے تھے اور سفیر اسلام بن کر واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو تبلیغ دین کے لئے بھیجا گیا تھا؟یہ موقع نہیں تھا تبلیغ دین کا ، گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا کہ پہلے ہم ہر جمعہ کو ساری قوم کو جگا رہے تھے کیونکہ ہم کو پتہ تھا کہ بہت بڑا موقع آیاہے، ذمہ داران کہہ چکے ہیں کہ آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی قوم کے ساتھ بڑی مکاری تھی ،یہ ہم کو ہومیوپیتھک قسم کے علا ج دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پیمرانے اعظم سواتی کے خلاف جھوٹا تجزیہ کرنے پر معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی پر پابندی عائد کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا کے شکایات کاکونسل کی سفارش پر اعظم سواتی کیخلاف جھوٹا تجزیہ کرنے پر معروف تجزیہ کا اعظم سواتی کیخلاف ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔