counter easy hit

غلاف کعبہ کتنے رنگوں میں بنایا جا چکا؟ شاندار حقائق پر مبنی دل کو چھو جانے والی معلومات

ریاض(این این آئی)عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ پرانے غلاف کعبہ کو حرم مکی کے قریب موجود میوزیم میں رکھا جاتا ہے یا تحفے کے طورپر کسی دوسرے مسلمان ملک کو دے دیا جاتا ہے۔

محفوظ رکھنے کے لیے اتارے جانے والے غلاف کو کھول کر اس کے حصے الگ الگ کیے جاتے ہیں۔عرب ٹی وی نے ایک رپورٹ میں بتایاکہ تاریخی روایات کے مطابق کعبہ شریف کے غلاف کے رنگوں کی تعداد سات تک ملتی ہے۔خاکی، سرخ، سفید، زرد، سبز، سیاہ اور سنہری رنگوں کے غلاف بنائے گئے۔ سیاہ غلاف کعبہ شریف کی تاریخ میں سب سیزیادہ عرصے تک استعمال ہوا۔رپورٹ کے مطابق بعض اوقات ایک ہی وقت میں ایک سے زاید رنگوں کا غلاف بھی بنا۔ ایک بنیادی رنگ اور دوسرا اس کی تزائین وآرائش کے لیے استعمال کیا گیا۔ سیاہ کپڑے پر سنہرے رنگ کا دور اسلام کے بعد کا دور ہے۔ سیاہ کپڑے پر قرآیانی آیات یا دیگر مقدس عبارات تحریر کی جاتیں۔ اس وقت غلاف کعبہ کے دو رنگ سفید اور سرخ استعمال اس کی تزئین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یمنی کپڑے کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے۔غلاف کعبہ کے خالص ریشمی کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کے اوپر تلے مختلف پرت بنائے جاتے ہیں اور یہ اچھا خاصہ وزنی ہوتا ہے جسے اٹھانا آسان نہیں رہتا۔خانہ کعبہ پر غلاف رکھنے کا عرصہ بھی مختلف رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہرسال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بعض دفعہ غلاف کعبہ کو سال میں تین تین بار بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی مشہور تاریخوں میں یوم عاشور، یکم رجب، 27 رمضان، یوم الترویہ اور قربانی کا دن زیادہ مشہور ہیں۔رپورٹ کے مطابق پرانے غلاف کعبہ کو حرم مکی کے قریب موجود میوزیم میں رکھا جاتا ہے یا تحفے کے طورپر کسی دوسرے مسلمان ملک کو دے دیا جاتا ہے۔ محفوظ رکھنے کے لیے اتارے جانے والے غلاف کو کھول کر اس کے حصے الگ الگ کیے جاتے ہیں۔

Cover,of, Kaaba, how, many, colors, used,to, prepared, cover,of, kaaba

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website