اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش رکھنے والے جرمن شہریوں کی تعداد بھی پچاس سے کم ہو کر چھتیس فیصد رہ گئی ہے۔
کورونا امریکا کے مقابلے میں چین کے بارے میں 71 فیصد جرمن شہریوں کی رائے میں بہتری آئی ہےوائرس سے پیدا شدہ بحران کے دوران 73 فیصد جرمن شہریوں کی امریکا کے بارے میں رائے منفی ہوئی ہے۔ یہ بات ایک تازہ سروے کے دوران سامنے آئی ہے۔ جرمن تنظیم کانٹر پبلک کی جانب سے کروائے گئے اس سروے میں ایک ہزار سے زائد جرمن شہریوں نے حصہ لیا۔ امریکا کے مقابلے میں چین کے بارے میں 71 فیصد جرمن شہریوں کی رائے میں بہتری آئی ہے تاہم ایسے شہریوں نے یہ بھی کہا کہ چین کو کورونا وائرس کے بارے میں مزید شفافیت سے کام لینا چاہیے تھا۔ علاوہ ازیں امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش رکھنے والے جرمن شہریوں کی تعداد بھی پچاس سے کم ہو کر چھتیس فیصد رہ گئی ہے۔