راجستھان کے وزیرتعلیم کے بعد اب بھارتی شہر چنئی کے ایک ڈاکٹر نے بھی گائے کو ماحولیات کے لیے مفید قرار دے دیا ہے۔
چنئی کے ڈاکٹر جگدیسن نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کا پیشاب ماحولیات کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔اس سے فضا میں زہریلی گیسیں ختم ہوتی ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹر جگدیسن نے کہا کہ ’گئو موت‘ میں موجود امونیا دھویں میں موجود زہریلے عناصر جذب کر لیتا ہے۔اس سے کاربن مونو آکسائڈ میں پچانوے فی صد اور کاربن ڈائی آکسائڈ میں اٹھتر فی صد کمی ہوتی ہے۔اس سے پہلے راجستھان کے وزیرتعلیم نے کہا تھا کہ گائے آکسیجن خارج کرتی ہے جس سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔