اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سی پیک کے تحت پاک چین اقتصادی شراکت داری میں رواں سال اہم سنگ میل طے کیے جائینگے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق دوسرا مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔ اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، معاشی شعبہ کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔پاک-چین سٹریٹیجک شراکت داری دن بہ دن مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ شراکت داری عالمی اور خطے بھر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے جبکہ یہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو جائے گی