گوادر(یس اردو رپورٹ) سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلاکنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز ہوگیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا،اس سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب گوادر پورٹ پر منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اورچین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کیترجمان نے بتایا کہ یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں جبل علی، ا بو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی جب کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پو رٹ اور اس کی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔