راولپنڈی(نمائندہ یس نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ محمد حنیف عباسی جنہوں نے چارسو کارکنان کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے تھانہ نیو ٹائون راولپنڈی پر دھاوا بول دیا تھا۔ ان کے خلاف لیگل ایکشن لینے پر سی پی او راولپنڈی
اسرار عباسی کو پنجاب حکومت نے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ حنیف عباسی ون ویلنگ کرتے ہوئےپکڑے جانے والے نوجوانوں کو چھڑانے پولیس سٹیشن پہنچے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مشتعل ورکرز نے اس موقع پر ہاتھا پائی اور مارکٹائی شروع کردی جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا اور تھانے پر پھترائو بھی شروع ہوگیا اور بہت سے پولیس افسران زخمی ہو گئے ۔ اس کے بعد سی پی او نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ انچارج کو معطل کیا تھا اور انکوائری کے بعد محمد حنیف عباسی کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کر کے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی تھی۔
حکومت پنجاب نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سی پی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اور پھر اپنا ہی فیصلہ صرف تین گھنٹے بعد واپس لے کر سی پی او راولپنڈی کو بحال کردیا