میٹھی عید کو ناقص مٹھائیوں سے بچانے کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاون
صوبہ بھر میں 441 سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، 28 سیل، 144 کو بھاری جرمانے، 255 کو وارننگ نوٹس جاری لاہور میں مضر صحت مٹھائیاں تیار کرنے پر 6، ملتان میں 11، روالپنڈی میں 3، فیصل آباد میں 8 سویٹس شاپس سربمہر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے لاہور میں چھاپے، ڈوسے کو بہترین صفائی پر دس ہزار انعام، بندو خان کے معیار پر اظہار اطمینان معیاری مٹھائیوں کی یقینی فراہمی کے لیے کاروائیاں عید کے دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عوام الناس سے گزارش ہے کہ مٹھائی خریدتے وقت ہمیشہ مستنداورمعیاری دوکان کا انتخاب کریں۔نورالامین مینگل لاہور 11 جون : چھوٹی عید کی بڑی تیاری کے سلسلے میں اشیاء خوردونوش کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی مختلف سوئیٹس پروڈکشن یونٹس، بیکریز کی چیکنگ کی اور عید کے لیے تیار کی جانے والی مٹھائیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کا معائنہ کیا ۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈوسے بیکرز، دی پلیٹر کیٹررز، کاہنہ میں بندو خان کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے : بہترین اجزاء کے استعمال، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی پر ڈوسے بیکرز کو 10 ہزار، دی پلٹرز کو 5 ہزار کا انعام دیا۔ ڈوسے بیکرز کو دودھ سے بنی آئس کریم پراڈکٹ کی لانچ کرنے پر خصوصی شاباش بھی دی۔ بندو خان کے معیار پر اظہار اطمینان، اجزاء کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 28فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔صوبہ بھر میں 441سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے144 کو مضر صحت اجزاء کے استعمال اور ناقص صفائی کے انتظامات پربھاری جرمانے عائدکیے نیز ناقص نٹھائیاں تلف کرتے ہوئے 255 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عیدالفطرکی آمد سے قبل ہی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات کے مطابق ناقص مٹھائیاں تیار کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کر تے ہو ئے پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات ،غیر معیاری رنگ،گندے ا نڈے استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 6پروڈکشن یو نٹس کو سیل کر دیا۔مزید برآں صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران مضرصحت مٹھائیاں تیار کرنے پر ملتان میں 11، روالپنڈی میں3 اورفیصل آباد میں 8 سویٹس شاپس کو سیل کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کاروائیاں ناقص اجزاء کے استعمال، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی عدم موجوگی پر کی گئیں۔بہترین معیا ر کو برقرار رکھنے کے لیے فوڈ ٹیکنالوجسٹ کو بھرتی کرنے پر اب تک 6 پروڈکشن ہاوسز کو انعامات دیے جا چکے ہیں۔ میٹھائیوں کی تیاری میں ناقص تیل، میدہ، رنگ کاٹ اور کیمیکل موٹاپے اور پیٹ کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ ناقص مٹھا ئیاں تیار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور3 دن بعد پروڈکشن یونٹس کی دوبارہ چیکنگ کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ معیاری مٹھائیوں کی یقینی فراہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں عید کے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ مٹھائی خریدتے وقت ہمیشہ مستنداورمعیاری دوکان کا انتخاب کریں