بھارتی ریاست اترپرد یش میں غیرقانونی مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن پرتاجروں نے آج سےغیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
اتر پردیش کے متعدد شہروں میں تاجروں کی ہڑتال کے باعث مذبح خانےبند ہیں،لکھنو میں گوشت کی فراہمی میں کمی کے باعث ہوٹل بھی متاثر ہوئے ۔ گوشت فروخت کرنے والے تاجروں نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش پر زور دیا ہے کہ وہ گوشت کی بجائے قوم کیلئے لڑیں ، اسی دوران تاجروں کا ایک گروپ معاملے کو عدالت میں لے جانے کی تیاری بھی کر رہا ہے ۔
کریک ڈاؤن میں اب تک سیکڑوں غیرقانونی مذبخ خانے بند کئے جاچکےہیں۔