پنجاب فوڈاتھارٹی نےمختلف شہروں میں ناقص چکن کی سپلائی کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
Crack down of the Punjab Food Authority, 3120 poor chicken destroyed
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان اورراولپنڈی میں 3120کلوناقص چکن تلف کردیا گیا۔فیصل آبادمیں 2450کلو،گوجرانوالہ میں 140،راولپنڈی میں 380 اورملتان میں 450کلو مضر صحت مرغی کا گوشت ضائع کیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر 288چکن شاپس چیک کی گئیں،ناقص صفائی پر212شاپس کو وارننگ نوٹس دیئے گئے۔